QR CodeQR Code

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیٹ ویو کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

29 Jun 2022 07:58

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 147 سالوں میں جون کے مہینے میں گرم موسم کا بدترین سلسلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو 147 سالوں میں جون کے مہینے میں گرم موسم کا بدترین سلسلہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد منگل کو ٹوکیو میں 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پہنچنے کی  پیش گوئی کی گئی تھی،1875 کے بعد یہ  جون میں گرمی کا بدترین سلسلہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ہیٹ ویو سے  متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب حکام نے ٹوکیو میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پاور کٹ ہونے سے بچنے کے لیے بجلی محفوظ کریں۔ اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں آئندہ دنوں کے اندر درجہ حرارت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1001729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001729/جاپان-کے-دارالحکومت-ٹوکیو-میں-ہیٹ-ویو-کا-147-سالہ-ریکارڈ-ٹوٹ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org