0
Wednesday 29 Jun 2022 09:20

امریکا نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

امریکا نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان، چین، روس، ازبکستان،سنگا پور سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے گزشتہ روز  چین برطانیہ، متحدہ عرب، سنگاپور،ازبکستان، پاکستان، ویتنام اور دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ان ممالک کی کمپنیوں پر روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔ امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیاء فراہم کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1001739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش