0
Wednesday 29 Jun 2022 10:02

ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک  میں کورونا کے مثبت کیسز  کی شرح ساڑھے تین فیصد ہو گئی۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 541 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے  مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد رہی اور ایک ہلاکت ہوئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہےکہ شہرِ قائد کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1001740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش