QR CodeQR Code

ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد تک پہنچ گئی

29 Jun 2022 10:02

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہےکہ شہرِ قائد کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملک  میں کورونا کے مثبت کیسز  کی شرح ساڑھے تین فیصد ہو گئی۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 541 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے  مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.50 فیصد رہی اور ایک ہلاکت ہوئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہےکہ شہرِ قائد کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1001740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001740/ملک-میں-کورونا-کی-شرح-3-50-فیصد-تک-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org