QR CodeQR Code

کپیٹل ہل حملہ کیس

ٹرمپ کی مشیر کے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات

29 Jun 2022 10:22

کیسیڈی ہنچنسن نے کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ہجوم کے ساتھ کیپٹل ہل جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کپیٹل ہل حملہ کیس کے حوالے سے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات کیے ہیں۔ ٹرمپ کی سابق مشیر کیسیڈی ہنچنسن نے کانگریس کمیٹی کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے تھے کہ ان کے حامی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ہجوم کے ساتھ کیپٹل ہل جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کیسیڈی ہنچنسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جب پتہ چلا کہ وہ کانگریس کے بجائے واپس وائٹ ہاؤس جا رہے ہیں تو غصے میں آ گئے تھے


خبر کا کوڈ: 1001742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001742/ٹرمپ-کی-مشیر-کے-کانگریس-کمیٹی-سامنے-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org