0
Wednesday 29 Jun 2022 10:36

تحریک انصاف نے احتجاج کرنے پر درج مقدمات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے احتجاج کرنے پر درج مقدمات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف لاہور میں درج ہونیوالے مقدمات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔ پی ٹی آئی کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو موجودہ حکومت کیخلاف احتجاج کیا، ریلیاں نکالیں، آئین ہر پاکستانی کو سیاسی احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے، موجودہ حکومت نے احتجاج کو جواز بنا کر 25 مئی کو نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کروا دیا، سیاسی احتجاج پر مقدمے کا اندراج آئین کی خلاف ورزی اور حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔
 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حقیقت میں 25 مئی کو اُلٹا تحریک انصاف کے ہی کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تشدد سے کئی کارکن زخمی ہوئے، ایک کارکن فیصل عباس جاں بحق ہوا۔ تحریک انصاف نے جاں بحق کارکن کے قتل کے مقدمے کیلئے فوری عدالت سے رجوع کیا، تحریک انصاف نے کارکنوں کو زخمی کرنے پر بھی اندراج مقدمہ کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا۔ حکومت اور پولیس نے اپنے خلاف کارروائیوں سے بچنے کیلئے اُلٹا تحریک انصاف کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دے۔
خبر کا کوڈ : 1001744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش