0
Wednesday 29 Jun 2022 18:44

ضمنی الیکشن، لاہور کے تمام پولنگ سٹیشن کی جیوٹیکنگ کا عمل شروع

ضمنی الیکشن، لاہور کے تمام پولنگ سٹیشن کی جیوٹیکنگ کا عمل شروع
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے لاہور پولیس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ لاہور پولیس نے شہر کے تمام پولنگ سٹیشنز کو جیو ٹیگ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایس پی سکیورٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور اس کے آخری مراحل تک فُول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں جیو ٹیگنگ سے پولنگ سٹیشن پر تعینات نفری کی بھی مانیٹر کی جائے گی۔

ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے آپریشنل روم سے تمام جیوٹیگنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا۔ پولنگ سٹیشنز کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت کے مطابق شہر میں الیکشن کمیشن کے چار سو بیس کیمپوں کو منی پولیس لائن بنایا جائے گا۔ کیمپ آفس میں متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سمیت بھاری نفری رکھی جائے گی اور کسی ہنگامی صورتحال میں آپس روم سے تمام سینیئر افسران اور متعلقہ پولیس حرکت میں آ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1001745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش