QR CodeQR Code

بحیرہ کیسپین کے 5 ممالک کیدرمیان قریبی فوجی تعاون عنقریب شروع ہو جائیگا، سرگئے لاؤروف

29 Jun 2022 11:04

ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ بحیرۂ کسیپین کے ہمسایہ ممالک کیدرمیان قریبی فوجی تعاون کے پہلے مرحلے میں عسکری سرگرمیوں کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کیدرمیان اعتماد کی فضاء قائم کی جائیگی


اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئے لاؤروف نے اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ کیسپین کے ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی عسکری تعاون کا عنقریب آغاز ہو جائے گا۔ اس حوالے سے گذشتہ شب میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحیرۂ کیسپین (خزر) کے 5 ہمسایہ ممالک (روس، ایران، قزاقستان، جمہوریہ آذربائیجان و ترکمنستان) نے اعتماد کی فضاء قائم کرنے اور بحیرۂ کیسپین میں گہرے عسکری تعاون پر مبنی معاہدوں پر جلد از جلد عملدرآمد سے متعلق اتفاق کر لیا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئے لاؤروف کا کہنا تھا کہ فوجی تعاون! ہم نے اس میدان میں قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے جبکہ پیشکش دی گئی ہے کہ بحیرۂ کیسپین کے ہمسایہ ممالک کے درمیان عسکری سرگرمیوں میں اعتماد کی توسیع کے معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس دوران تمام فریقوں نے کسی بھی قسم کے ابہام کے بغیر بحیرۂ کیسپین کی اصلی حالت سے متعلق کنونشن پر تاکید کی ہے اور وہ یہ کہ یہاں بحیرۂ کیسپین کے باہر موجود ممالک کی کسی بھی قسم کی فوجی موجودگی قابل گفت و شنید نہیں!

سرگئے لاؤروف کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کشتیرانی کے حوالے سے، غیر فوجی کشتیرانی سمیت، فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ بحیرۂ کیسپین کی اصلی حالت سے متعلق کنونشن کی بنیاد پر یہاں صرف وہی کشتیاں چل سکیں گی جن پر بحیرۂ کیسپین کے ہمسایہ ممالک میں سے کسی ایک کا پرچم نصب ہو گا۔ روسی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ یہ اصول بحیرۂ کیسپین میں داخل اور وہاں سے خارج ہونے والی تمام کشتیوں سے متعلق ہے اور ہم نے یہاں بڑی وضاحت کے ساتھ اس کی حمایت کی ہے!


خبر کا کوڈ: 1001747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001747/بحیرہ-کیسپین-کے-5-ممالک-کیدرمیان-قریبی-فوجی-تعاون-عنقریب-شروع-ہو-جائیگا-سرگئے-لاو-روف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org