QR CodeQR Code

15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے، مصدق ملک

29 Jun 2022 11:56

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیےکے الیکٹرک کے لیے رقم ریلیز کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ 15جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے درخواست کروں گا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیےکے الیکٹرک کے لیے رقم ریلیز کریں۔ انہوں نے ملک میں بڑھتے بجلی بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ ڈیمز میں پانی کی کمی بھی ہے، ساڑھے 9 ہزار کی بجائے 5 ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے جب کہ دوسری وجہ عالمی منڈی میں ایل این جی کی کمی اور کوئلے کا مہنگا ہونا ہے۔ مصدق ملک نے دعویٰ  کیا کہ 15 جولائی کے بعد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا ہے اور کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001756/15-جولائی-کے-بعد-لوڈشیڈنگ-پر-قابو-پالیں-گے-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org