0
Wednesday 29 Jun 2022 12:24

جھنگ، وزیر داخلہ پنجاب کی احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم سے ملاقات

جھنگ، وزیر داخلہ پنجاب کی احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے جھنگ کا دورہ کیا اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکز علیؑ اسلامک سنٹر جھنگ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانونی اور مولانا اعظم طارق کے فرزند، رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ کے متوقع الیکشن میں دوبارہ وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔

اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ مولانا معاویہ اعظم کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات انتہائی مفید رہی ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد سرپرائز دیں گے۔ مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ کس امیدوار کی حمایت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ کے علیؑ اسلامک سنٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے عطاء تارڑ پر گل پاشی کی جبکہ معاویہ اعظم نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1001763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش