QR CodeQR Code

جامعات کی گرانٹ دوگنی ہونا خوش آئند ہے، پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی

29 Jun 2022 12:42

جامعہ این ای ڈی کے 30ویں سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی صدارت کرتے ہوئے وزیر ورک اینڈ سروسز سندھ سید ضیاء عباس شاہ نے کہا کہ دنیا بھر کی انجینئرنگ سیکٹر یونیورسٹیز میں این ای ڈی کی رینکنگ پورے ملک کیلئے باعثِ فخر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ورک اینڈ سروسز سندھ اور پرو چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹیز سید ضیاء عباس شاہ کا کہنا ہے کہ ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ این ای ڈی یونی ورسٹی میں پڑھے، دنیا بھر کی انجینئرنگ سیکٹر یونیورسٹیز میں این ای ڈی کی رینکنگ پورے ملک کیلئے باعثِ فخر ہیں، سندھ حکومت جامعات کو پہلے بھی سپورٹ کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، تھر میں این ای ڈی کا سب کیمپس اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ این ای ڈی کے تحت منعقدہ 30ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء عباس شاہ نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کا بڑھتا ہوا معیار اور اس کے فارغ التحصیل انجینئرز تمام دنیا کیلئے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، تاکہ دنیا کے ساتھ چلا جا سکے، سندھ حکومت جامعات کو پہلے بھی سپورٹ کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، جس کا ثبوت تعلیمی گرانٹ کا دوگنا ہونا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سمیت ٹیم کو پچھلا بجٹ سرپلس میں تبدیل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جامعات و بورڈز مرید راحموں بھی موجود تھے۔ سینیٹ اجلاس میں شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس 30ویں سینیٹ اجلاس میں 2020-2021ء کے سالانہ اکاؤنٹ کی حتمی رپورٹ کی منظوری، 2021-2022ء کی رپورٹ، جبکہ 2022-2023ء کا بجٹ بھی پیش کیا گیا۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی جامعات کی گرانٹ دوگنی ہونا خوش آئند ہے۔  اجلاس میں بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے بتایا کہ 2021-2022ء کے بجٹ کا آغاز 167.695 ملین خسارے سے ہوا تھا، لیکن جامعہ اسے 1.118 ملین روپے کے سرپلس سے اختتام کر رہی ہے، جبکہ 2022-2023ء کا بجٹ 3,798.806 ملین روپے کا ہے، اس بجٹ کی ابتدا تخمینے کے تحت 211.144 ملین روپے کے خسارے سے ہو رہی ہے۔

جامعہ این ای ڈی کو 100 برس مکمل ہو چکے ہیں، اس سینیٹ اجلاس میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ارادہ ظاہر کیا کہ اس خسارے کے بجٹ کو پچھلے بجٹ کی طرح سرپلس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شیخ الجامعہ سروش حشمت لودھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر کی جامعات کی گرانٹ دوگنی ہونا خوش آئند ہے۔ جامعہ کے اس سینیٹ اجلاس میں 102 ممبران میں سے 86 ممبر فزیکل، 7 آن لائن شریک ہوئے، جبکہ 6ممبران ذاتی وجوہ کی بناء پر شرکت نہ کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 1001765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001765/جامعات-کی-گرانٹ-دوگنی-ہونا-خوش-آئند-ہے-پروفیسر-ڈاکٹر-سروش-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org