0
Wednesday 29 Jun 2022 15:49

نجیب میقاتی نے لبنانی کابینہ کے نئے ڈھانچے کا منصوبہ میشل عون کے حوالے کر دیا

نجیب میقاتی نے لبنانی کابینہ کے نئے ڈھانچے کا منصوبہ میشل عون کے حوالے کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نے نئی کابینہ کے ڈھانچے کا منصوبہ صدر کو دینے کی خبر دی ہے۔ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے صدارتی محل ''بعبدا'' سے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ نئی کابینہ کے ڈھانچے کا منصوبہ صدر میشل عون کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لبنان میں گذشتہ جمعرات (23 جون) کو وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمان کا مشاورتی اجلاس ''بعبدا پیلس'' (صدارتی محل) میں منعقد ہوا، جس میں میقاتی کو کابینہ کی تشکیل کے لیے مقرر کیا گیا۔ دوسری جانب حزب اللہ سے وابستہ سیاسی دھڑے ''الوفاء للمقاومۃ'' نے بھی موجودہ وزیراعظم نجیب میقاتی کو لبنان میں نئی پارلیمان کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ میقاتی جولائی 2011ء میں دوبارہ وزیراعظم بنے اور مئی 2013ء میں انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فروری 2014ء تک انہوں نے لبنانی حکومت کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عام طور پر انہیں لبنان میں وزارت عظمیٰ کا تین مرتبہ کا تجربہ حاصل ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی گذشتہ جمعرات کو لبنان میں جلد از جلد حکومت بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے ملک کے بحرانوں کے حل کی کلید قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1001773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش