QR CodeQR Code

عالمی یوم انسداد منشیات

ایران نے 1100 ٹن منشیات برآمد کر کے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ قائم کر دیا ہے، محمد رضا غائبی

29 Jun 2022 15:53

اسمگلنگ و منشیات سے مقابلے کے عالمی دن کیمناسبت سے اپنے خطاب میں ویانا میں ایرانی مشن کے سربراہ نے منشیات سے مقابلے کی پہلی صف میں شامل ممالک کیساتھ عالمی برادری کے عدم تعاون و عدم یکجہتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1100 ٹن سے زائد وزن کی حامل مختلف قسم کی منشیات برآمد کر کے منشیات کیخلاف جدوجہد کے عالمی میدان میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ ویانا میں عالمی تنظیموں کے لئے ایران کے مستقل مشن کے سربراہ محمد رضا غائبی نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ عالمی یوم برائے انسداد منشیات و سمگلنگ اور منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ 2022ء کی اشاعت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے ایرانی موقف و توقعات کو بیان کیا ہے۔ ویانا میں ایرانی مستقل مشن کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منشیات سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ؛ منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے انتہائی اہم ہے، کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق ہمارے خطے (یعنی افغانستان کے گرداگرد) منشیات کی کاشت و تیاری کی روک تھام کے حوالے سے کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہوئی جبکہ گذشتہ سال سے دنیا بھر کی غیر قانونی افیون کا 86 فیصد حصہ افغانستان میں کاشت ہو رہا ہے۔

محمد رضا غائبی نے منشیات کی برآمدگی سے متعلق اعداد و شمار و رجحانات اور اس کے جواب میں انجام پانے والے ضروری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1100 ٹن منشیات برآمد کر کے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے معاشرے کے مختلف طبقات، خصوصا نوجوانوں و خواتین کے درمیان منشیات کی طلب کو کم کرنے کے لئے اپنائی گئی معاشرتی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کی خاطر وسیع اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے منشیات کی عالمی اسمگلنگ کے خلاف انجام پانے والے ایرانی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے ایران کی عدم حمایت و عدم یکجہتی پر شدید تنقید کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران سمیت منشیات کی عالمی اسمگلنگ کے ساتھ مقابلے کی فرنٹ لائن پر موجود تمام ممالک کے فعال کردار کا تسلسل چند اہم رکاوٹوں کے دور کئے جانے کا تقاضا کرتا ہے جن میں یکطرفہ اور اپنی سرحدوں سے باہر عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیاں، منشیات کے خلاف مقابلے کے سنگین بوجھ کی تقسیم بندی اور اس اہم میدان میں نہ صرف عالمی برادری کی حقیقی شراکت بلکہ اس کی جانب سے موثر مالی پشت پناہی و ضروری ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001774/ایران-نے-1100-ٹن-منشیات-برآمد-کر-کے-ایک-مرتبہ-پھر-ریکارڈ-قائم-دیا-ہے-محمد-رضا-غائبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org