QR CodeQR Code

علامہ سید عبدالحسین الحسینی مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کے صدر منتخب

29 Jun 2022 17:14

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علماء کے معاشرے میں کردار پر گفتگو کی، مجلس علماء شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلس علمائے شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ مسجد الزہراء (زاہرہ ٹاؤن رئیسان) میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علماء کے معاشرے میں کردار پر گفتگو کی، مجلس علماء شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ سید عبد الحسین الحسینی کو مجلسِ علماء شیعہ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں علامہ حمید حسین امامی، علامہ ارشاد علی، علامہ ہدایت حسین، علامہ سید الدین، علامہ نور نقی، علامہ عمران و دیگر شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1001790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001790/علامہ-سید-عبدالحسین-الحسینی-مجلس-علمائے-شیعہ-خیبر-پختونخوا-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org