0
Wednesday 29 Jun 2022 16:32
غداروں نے امریکا سے ملکر منتخب حکومت کو سازش سے ختم کیا

چوروں نے لوگوں پر مہنگائی کا عذاب ڈال دیا، عوام اپنے مستقبل کیلئے نکلیں، عمران خان

آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں، خدا کے واسطے پیسے دے دو
چوروں نے لوگوں پر مہنگائی کا عذاب ڈال دیا، عوام اپنے مستقبل کیلئے نکلیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹا سب مہنگا کر دیا، تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، جتنی ان دو ماہ میں ہوئی، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، جتنی ان دو ماہ میں ہوئی۔ ہم پر بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا، لیکن اڑھائی سال مہنگائی روکی۔ ہمارے احتجاج میں فیملیز شریک ہوتی ہیں، بچے بھی آتے ہیں، لانگ مارچ کے دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، پولیس کو خوف تھا کہ نوکری نہ چلی جائے، شیلنگ کا آرڈر اوپر سے دیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام ہمارے لیے نہیں اپنے مستقبل کیلئے نکلے، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کرو، سر نہ جھکاؤ، ڈیزل آج کل باہر گیا ہوا ہے، مشکل وقت آنے پر ڈیزل عمرہ کرنے چلا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اکنامک سروے کہتا ہے کہ 17 سال میں بہترین کارکردگی ہماری تھی، اکنامک سروے موجودہ حکومت نے جاری کیا، ریکارڈ ٹیکس وصولی اور ریکارڈ برآمدات ہمارے دور میں تھیں۔ ترقی کی شرح 6 فیصد پر تھی، صنعتیں ترقی کر رہی تھیں، آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں، خدا کے واسطے پیسے دے دو، آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ جتنی مہنگائی بولو گے ہم کریں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹا سب مہنگا کر دیا، تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، جتنی ان دو ماہ میں ہوئی، چوروں نے لوگوں پر مہنگائی کا عذاب ڈال دیا۔ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم نے اپنے دور میں 55 لاکھ نوکریاں دیں، امریکا ہمارے بھلے کیلئے نہیں اپنی غلامی کیلئے چوروں کو لایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل بیرونی طاقتوں سے حملہ کروانے کی ضرورت نہیں، ملک پر چوروں اور ڈاکوں کو مسلط کریں، ملک تباہ ہو جاتا ہے، کرپٹ ترین لوگوں نے اپنے کیسز ختم کیے۔ کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا، نیب قانون میں ترمیم کرکے 1100 ارب کے کیسز ختم کیے گئے، غداروں نے امریکا سے مل کر منتخب حکومت کو سازش سے ختم کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 30 سال سے جو چوری کر رہے تھے، ان کو ہم پر مسلط کیا گیا، کرائم منسٹر اور ان کے بیٹوں پر 24 ارب کے نیب کیسز ہیں، حکومت میں آتے ہی مقصود چپڑاسی اور ایف آئی اے کے 3 لوگ مرگئے۔ اسلام آباد میں 2 جولائی کو تاریخی جلسہ کرنے جا رہے ہیں، سب نے وعدہ کرنا ہے کہ گھر گھر جائیں گے، اسلام آباد کا کوئی علاقہ چھوڑنا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش