QR CodeQR Code

لیفٹیننٹ گورنر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے راج بھون میں ملاقات

29 Jun 2022 20:48

ایل جی آج صبح جموں بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں سے امرناتھ یاترا پر روانہ کیا ہے اور اسی دوران راج بھون نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ہے تاکہ امرناتھ یاترا اور دیگر مسائل پر ہمہ گیر طریقے سے بات چیت اور غور و خوض کیا جا سکے۔ کشمیر نیوز سروس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایل جی نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو آج شام 6 بجے راج بھون میں چائے پر دعوت نامہ بھیجا ہے تاکہ امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد اور جموں و کشمیر کے دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت اور غور و خوض کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل جی آج صبح جموں بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں سے امرناتھ یاترا پر روانہ کیا ہے اور اسی دوران راج بھون نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی سنہا جیسے ہی آج سرینگر پہنچیں گے، وہ یاترا کے احسن انعقاد کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ جن لوگوں کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ، این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری، سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی، جے کے پی سی سی کے صدر جی اے میر، پی ڈی ایف کے صدر حکیم محمد یاسین اور کئی دوسرے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1001802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001802/لیفٹیننٹ-گورنر-کی-سیاسی-جماعتوں-کے-سربراہوں-سے-راج-بھون-میں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org