QR CodeQR Code

جامعۃ الکوثر میں نونہالان ملت کے لئے دین شناسی کورس کا اجراء

29 Jun 2022 23:32

اس کورس میں شریک بچوں کو روزانہ تجوید قرآن مجید، عقائد، سیرت اہلبیتؑ، فقہ اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر آسان اور عام فہم انداز میں دروس دینے کے علاوہ عملی احکام کی مشق بھی کروائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الکوثر میں نونہالان ملت کے لئے دین شناسی کورس کا اجراء ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حسب سابق امسال بھی تعطیلات موسم گرما کے دوران جامعۃ الکوثر میں دس روزہ دین شناسی کورس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اس کورس میں شریک بچوں کو روزانہ تجوید قرآن مجید، عقائد، سیرت اہلبیتؑ، فقہ اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر آسان اور عام فہم انداز میں دروس دینے کے علاوہ عملی احکام کی مشق بھی کروائی جا رہی ہے۔ جامعۃ الکوثر کی جانب سے منعقدہ اس کورس میں نونہالان قوم و ملت کی ایک کثیر تعداد بصد شوق شرکت کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001822/جامعۃ-الکوثر-میں-نونہالان-ملت-کے-لئے-دین-شناسی-کورس-کا-اجراء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org