QR CodeQR Code

سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت بلتستان کے دو اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

29 Jun 2022 23:12

جی بی حکومت کے ترجمان کے مطابق ان منصوبوں میں ضلع دیامر چلاس میں زچہ و بچہ کیلئے 300 بستروں کا ہسپتال جبکہ گلگت، چلاس اور سکردو میں معذور افراد کیلئے لائف اسکل ڈویلپمنٹ/بحالی و ہنرمندی مراکز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے پیش کردہ دو اہم منصوبوں کی سی ڈی ڈبلیو پی نے اصولی طور پر منظوری دیدی۔ جی بی حکومت کے ترجمان کے مطابق ان منصوبوں میں ضلع دیامر چلاس میں زچہ و بچہ کیلئے 300 بستروں کا ہسپتال جبکہ گلگت، چلاس اور سکردو میں معذور افراد کیلئے لائف اسکل ڈویلپمنٹ/بحالی و ہنرمندی مراکز شامل ہیں، جن کے قیام سے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ چلاس میں 300 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کی کل لاگت 5.6 بلین روپے جبکہ معذور افراد کی بحالی و ہنرمندی مراکز کی کل لاگت ایک بلین روپے ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1001834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001834/سی-ڈی-ڈبلیو-پی-نے-گلگت-بلتستان-کے-دو-اہم-منصوبوں-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org