QR CodeQR Code

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری

29 Jun 2022 23:37

کوئٹہ، زہری، خاران اور نوشکی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت کے باعث معمول کی زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بلوچستان کے متعدد شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی، زرغون آباد، عالمو چوک، کلی کوتوال، کلی عمر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے اور شدید گرمی میں 8 گھنٹوں سے زائد بجلی بند رہتی ہے۔ زہری سٹی کے بعض علاقوں میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔ خاران میں شدید گرمی اور بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے برف کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہے۔ نوشکی میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمول کی زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے۔ مختلف علاقوں میں 16 سے 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001836/بلوچستان-کے-مختلف-شہروں-میں-بجلی-کی-شدید-لوڈ-شیڈنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org