0
Wednesday 29 Jun 2022 23:38

پشاور ہائیکورٹ کا لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس

پشاور ہائیکورٹ کا لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں میں پائی جانے والی بیماری لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک سے وضاحت طلب کی اور فوری تدارک کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی نوٹس پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرعالم زیب، ویٹرننری آفیسر کامران، اے سی پشاور اور اے اے جی سید سکندر حیات شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے دوران سماعت ڈی جی لائیو اسٹاک سے استفسار کیا کہ لمپی اسکن کی کیا صورتحال ہے۔؟ عید قربان قریب ہے اس وقت کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔؟ عدالت نے افسران سے مزید پوچھا کہ اس بیماری کا علاج ہے۔؟ اگر ہے تو کیا اقدامات کئے گیے ہیں۔؟ اس جانور کا گوشت مضر صحت ہوتا ہے یا یہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔؟ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، ایسا نہ ہو ایک اور بیماری آجائے اور حالات مزید خراب ہو جائیں۔ ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالم زیب نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ یہ پھیلنے والی بیماری ہے جو جانوروں سے جانوروں میں منتقل ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش