0
Wednesday 29 Jun 2022 23:55

کوئٹہ، ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر تمام انتطامات مکمل

کوئٹہ، ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر تمام انتطامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبے میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی پیشنگوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہر لحاظ سے الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مشیر داخلہ نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو سروسز اور ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں متوقع اضافے کے نتیجے میں امدادی سرگرمیوں کو بروقت شروع کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ انہوں نے محکمہ پی ڈی ایم اے کو ہیٹ اسٹروک اور دیگر حادثاتی واقعات کے متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں طبی مراکز میں عملے کی موجودگی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح مشیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو صوبے کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں درکار امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی بروقت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش