0
Thursday 30 Jun 2022 01:13

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمیونسٹ پارٹی چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔ چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔ یانگ جیچی نے پاکستان میں چینی اہلکاروں کے تحفظ اور علاقائی استحکام کیلئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1001863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش