QR CodeQR Code

ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

30 Jun 2022 01:14

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے اُن بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ بھارت میں مبینہ طور پر گستاخانہ بیانات کے ردعمل میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا نے دونوں بھارتی شہریوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان میں ایک مذہبی جماعت سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001865/ہندو-درزی-کے-قتل-کو-پاکستان-سے-جوڑنے-کی-بھارتی-میڈیا-رپورٹس-مسترد-کرتے-ہیں-دفترخارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org