0
Thursday 30 Jun 2022 02:05

شامی فوج نے امریکی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا

شامی فوج نے امریکی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ شام کے سرکاری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوجیوں نے امریکا کے ایک فوجی قافلے کا راستہ روکا اور انہیں واپس پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے آج شام (بدھ) کو اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے ایک دستے نے امریکی فوجی قافلے کو ''القامشلی'' کے علاقے میں پسپا کرتے ہوئے واپس موڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شامی فوج کی ایک چوکی پر موجود فورسز نے ''تل سطیح'' کے علاقے میں امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا، جس کے باعث امریکی فوجیوں کو مذکورہ علاقے سے ناچار پلٹنا پڑا۔ شامی فوج نے نیوز ذرائع کو بتایا کہ وہ کسی بھی امریکی فوجی قافلے کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کا راستہ بھی روکیں گے۔

شام کے مقامی ذرائع نے بارہا رپورٹ دی ہے کہ ملک کے مشرق میں تعینات امریکی افواج شام کا تیل اور اناج پڑوسی ممالک کو اسمگل کر رہی ہیں۔ شام کی وزارت تیل کے اعداد و شمار کے مطابق مشرقی علاقوں میں قابض امریکی افواج اور اس کے کرائے کے فوجی روزانہ 70,000 بیرل شامی تیل چوری کرتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شام کے خلاف ایک دہائی کی جنگ کے دوران، امریکہ نے دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ کے بہانے ملک میں ہمیشہ علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کی حمایت کی ہے اور شام کے تیل سے مالا مال علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی تیل کے ذخائر کی وجہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش