0
Thursday 30 Jun 2022 07:16
2015ء پیرس حملے

فرانسیسی عدالت نے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی

فرانسیسی عدالت نے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی کردار صالح عبداسلام(Salah Abdeslam) کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومبر 2015ء میں ہونے والے پیرس حملوں کے کیس میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم صالح عبداسلام کو عمر قید سنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا، جن میں سے 6 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نومبر 2015ء کو پیرس میں دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔13 نومبر 2015ء کو پیرس کے  بارز، ریسٹورنٹ، نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرائل گزشتہ ستمبر میں شروع ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1001888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش