0
Thursday 30 Jun 2022 20:21

قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل ”دستور حیات“ ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل ”دستور حیات“ ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل ”دستور حیات“ ہے، مسلمان کامیابی کیلئے قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط بنائیں، قرآن مجید کا خاص وصف یہ ہے کہ چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود بھی اس میں اب تک کوئی ترمیم و تبدیلی نہیں ہو سکی کیوں کہ قرآن کریم کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ہجویریہ داتا دربار میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے محکمہ اوقاف پنجاب ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی و دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں پرنسپل جامعہ ہجویرہ علامہ بدرالزمان قادری، مفتی محمد ہاشم رضوی سمیت ادارے کی شیوخ الحدیث، اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ اوقاف پنجاب اور جامعہ ہجویرہ کی طرف سے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو کتابوں کا تحفہ اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب منتخب ہونا خوش آئند ہے امید ہے کہ حفاظت قرآن کریم اور اشاعت کریم کے سلسلہ میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی سربراہ میں ادارہ فعال کردار ادا کرے گا۔ قرآن مجید ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے، اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو بیان فرمایا ہے، قرآن کریم کی تلاوت اجر و ثواب کا ذریعہ، رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا باعث ہے۔ خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی سے کہا کہ قرآن راہِ نجات اور ہمارے تمام دکھوں کا مداوا ہے۔ ہم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام مفتی محمد صدیق ہزاروی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1001891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش