0
Thursday 30 Jun 2022 08:25

جھنگ میں سرکاری پروٹوکول کیساتھ انتخابی مہم، وزیر داخلہ عطا تارڑ کو نوٹس

جھنگ میں سرکاری پروٹوکول کیساتھ انتخابی مہم، وزیر داخلہ عطا تارڑ کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کو دورہ جھنگ مہنگا پڑ گیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔ صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے جھنگ میں سرکاری پروٹوکول کیساتھ حلقہ پی پی 125 اور پی پی 127 میں انتخابی مہم میں شرکت کی۔ عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کرنے پر مانیٹرنگ آفیسر نے جھنگ طلب کرلیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ کو آج دوپہر 2 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے لیگی امیدواروں کیلئے دونوں حلقوں میں انتخابی مہم چلائی اور اس مہم کے دوران سرکاری پروٹوکول استعمال کیا۔ جبکہ اس سے قبل انہوں نے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اور ایم پی اے معاویہ اعظم سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں اپنے  مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔ جبکہ اس ملاقات میں انہوں نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے دوبارہ متوقع انتخاب میں ووٹ حمزہ شہباز کو دینے کی استدعا بھی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1001892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش