QR CodeQR Code

ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ دس جولائی کو ہوگی

30 Jun 2022 08:54

اجلاس کے دوران شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحیٰ دس جولائی کو منانے کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالاضحیٰ دس جولائی کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت گزشتہ شام ایوان اوقاف لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا محمد عارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری، علامہ افضل حیدری، مفتی محمد رمضان سیالوی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں جبکہ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات چودھری اسلم بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحیٰ دس جولائی کو منانے کا اعلان کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1001896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001896/ذوالحج-کا-چاند-نظر-نہیں-آیا-عیدالاضحی-دس-جولائی-کو-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org