0
Thursday 30 Jun 2022 10:09

قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا سے انضمام کو ختم کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی

قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا سے انضمام کو ختم کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی
اسلام ٹائمز۔ ریاست پاکستان کی باغی تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا سے قبائلی اضلاع کا انضمام ختم کرنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم عسکری گروہ کے سربراہ نور ولی محسود نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں خاص کر قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا سے انضمام کو ختم کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ مذکورہ انٹرویو بدھ کے روز یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا، جو بظاہر کابل میں کہیں ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حال ہی میں فاٹا کے انضمام ختم کرنے کو خارج از امکان قرار دیا تھا، فاٹا کو 2018 میں ایک آئینی ترمیم کے ذریعے خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا تھا۔ پڑوسی ملک میں افغان طالبان کی حکومت کے تعاون سے حکومتِ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان کابل میں مذاکرات ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1001899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش