0
Thursday 30 Jun 2022 13:36

حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کالعدم قرار، دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کالعدم قرار، دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں، لارجر بنچ نے گذشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ چار، ایک کے تناسب سے سنایا۔ جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے فیصلے سے مشروط اختلاف کیا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لارجر بنچ  میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔

عدالتی فیصلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دیا گیا ہے، جس کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے بلانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ مذکورہ فیصلے کی بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔ لارجر بنچ نے پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ قاف اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی اپیلوں پر سماعت کی۔ مذکورہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1001951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش