QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

30 Jun 2022 20:33

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کیلئے قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کیلئے گئے ہیں، چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیخلاف فیصلے کے بعد ویڈیو لنک پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینئر پارٹی قیادت سمیت قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور مشاورت سے آئندہ سیاسی و قانونی لائحہ عمل مرتب دیا جائے گا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، اسد عمر، ڈاکٹر بابر اعوان، فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، عامر کیانی، فیصل چودھری ایڈووکیٹ، محمد بشارت راجہ، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیاں گردیزی، حافظ عمار یاسر اور سینئر وکلا شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کیلئے قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کیلئے گئے ہیں، چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا الیکشن کمیشن نے ابھی تک نوٹیفکیشن نہیں کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں، سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1002001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002001/تحریک-انصاف-کا-لاہور-ہائیکورٹ-فیصلہ-سپریم-کورٹ-میں-چیلنج-کرنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org