QR CodeQR Code

مجھے یقین ہیکہ امرناتھ یاترا پُرامن پایہ تکمیل تک پہنچے گی، منوج سنہا

30 Jun 2022 22:12

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی اور پُرامن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات سے شروع ہونے والی شری امر ناتھ یاترا کے پُرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لئے امید قوی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے یاتری پوتر گھپا کے درش کے لئے آئے ہیں اور وہ سب خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو چند منتخب نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی اور پُرامن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے یاتری آئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھر لوٹیں گے اور ان کی دعائیں قبول ہوں گی۔

منوج سنہا نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر اور پورے ملک کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لئے دعا کی۔ بتادیں کہ سالانہ امرناتھ یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کو پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ سے قریب پونے تین ہزار یاتریوں کے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کے ساتھ شروع ہوگئی۔ انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1002004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002004/مجھے-یقین-ہیکہ-امرناتھ-یاترا-پ-رامن-پایہ-تکمیل-تک-پہنچے-گی-منوج-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org