QR CodeQR Code

گیس سلنڈر کی قیمت پر راہل گاندھی کی مودی پر سخت تنقید

30 Jun 2022 22:12

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حق اطلاعات قانون کے تحت موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر کی قیمت زیادہ ہونے کیوجہ سے ملک میں 3.59 کروڑ صارفین نے ایل پی جی سلنڈر نہیں بھروایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے سلسلے میں نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں ماہر ہیں اور عوام کے دکھ درد سے ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی نے اجولا اسکیم کے بارے میں جذباتی باتیں کہی ہیں اور انہوں نے جتنے آنسو بہائے وہ فرضی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حق اطلاعات قانون کے تحت موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک میں 3.59 کروڑ صارفین نے ایل پی جی سلنڈر نہیں بھروایا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت آج 1100 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

فیس بک پر پوسٹ کئے گئے اس پیغام میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پردھان منتری اجولا اسکیم‘‘ مئی 2016ء میں شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، پیٹرول پمپ سے لے کر اخبار تک، پھر 10 اگست 2021ء کو دوبارہ اجوالا 2.0 کو لانچ کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اشتہارات پر کروڑوں خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ سلنڈر کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور آج ایک سلنڈر بھرنے کی قیمت 1100 روپے ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ مودی نے دو ہندوستان بنا دئے ہیں ایک امیر اور ایک غریب کا۔


خبر کا کوڈ: 1002005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002005/گیس-سلنڈر-کی-قیمت-پر-راہل-گاندھی-مودی-سخت-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org