0
Thursday 30 Jun 2022 22:33

ادے پور سانحہ کے قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہیئے، مولانا کلب جواد

ادے پور سانحہ کے قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہیئے، مولانا کلب جواد
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں گذشتہ روز ایک درزی کنہیا لال کو قتل کردیا گیا ہے۔ قتل کرنے والے دونوں مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ قاتلوں نے قتل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو شیر کی، جس کے بعد ہر طرف افراتفری پیدا ہوگئی۔ اس انسانی سوز حرکت کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔ بھارتی علماء کرام کی جانب سے ادے پور سانحہ پر مسلسل مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے بھی اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ادے پور سانحہ پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیئے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ اس سے ہمارے ملک میں جو امن و شانتی ہے، وہ خراب ہوجائے گی اور ملک کے دشمن کو اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کا موقع مل جائے گا۔ مولانا کلب جواد نے ہندو اور مسلمان دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے اندر امن و شانتی کا ماحول بنائے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کی بھلائی چاہتا ہے، اس پر ملک کے اندر امن و بھلائی کے ماحول کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادے پور جیسا کوئی اور واقعہ دہرایا نہیں جانا چاہیئے اسلئے قاتلوں کو سخت سزا دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے مسلمانوں سے بطور خاص اپیل کی ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو اسلام  اور ملک کے قانون کے خلاف ہو۔
خبر کا کوڈ : 1002007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش