QR CodeQR Code

کوئٹہ، کشمیر کو بلوچستان کا سرکاری جہاز تحفہ میں دینے کے کیس کی سماعت

30 Jun 2022 21:38

وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ حکومت بلوچستان نے جہاز وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحفے میں دینے کا حمتی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بلکہ چیف سیکرٹری بلوچستان سے اس بارے میں تجاویز طلب کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں آج بلوچستان حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کو سرکاری جہاز تحفے میں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی حکومت نے بایزید خان نامی شہری کیجانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر کے خلاف کیس میں عدالت عالیہ میں اپنا جمع کروا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری نے عدالت میں کہا کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے حکومت بلوچستان نے جہاز وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحفے میں دینے کا حمتی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ یہ بات غلط ہے کہ جہاز تحفے میں دیا گیا۔ جہاز نہیں دیا گیا ہے، بلکہ چیف سیکرٹری بلوچستان سے اس بارے میں تجاویز طلب کی گئی ہے۔ اس بابت وزیراعلیٰ کے پرنسپل نے تحریری باضابطہ جواب بلوچستان ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002014/کوئٹہ-کشمیر-کو-بلوچستان-کا-سرکاری-جہاز-تحفہ-میں-دینے-کے-کیس-کی-سماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org