0
Thursday 30 Jun 2022 22:33

اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، کاظم میثم

اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، کاظم میثم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر میں اسیروں کے خانوادے دھرنے پر ہیں اور ان مظلوموں کی دادرسی کرنی ہوگی اور کسی صورت حل نکالنا ہوگا۔ ان اسیروں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ نہایت افسوسناک ہے۔ یہ اتنا حساس ایشو ہے جس کو فوری سیٹل کرنا ضروری ہے۔ ظلم کی بھی حد ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل ہوتا رہا، اب مشکل سے امن اتحاد و یگانگت قائم ہوئی ہے۔ ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور چیزوں کو سیٹل کریں۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کسی بحران میں داخل کرنے کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ ہم ان مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماضی میں بڑے سانحات ہوئے ان پر فی الحال بات نہیں کروں گا، البتہ یہ کہنا ضروری ہے کہ اسیروں کے مسئلہ کو حل کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والے مزید اس خطے میں کرائسز پیدا نہ کریں۔ اس ایشیو پر پورے خطے میں ان ریسٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ جی بی میں ایسے مظالم ختم نہ ہوئے تو آئندہ اسی ایوان میں ان محرکات اور ذمہ داروں کا نام لے لے کر عوام کے سامنے رکھ دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 1002026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش