0
Thursday 30 Jun 2022 22:41

گلگت، سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات میں ٹرانسپورٹیشن وظیفے کی تقسیم شروع

گلگت، سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات میں ٹرانسپورٹیشن وظیفے کی تقسیم شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کیلئے ٹرانسپورٹیشن وظیفہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹرانسپورٹیشن وظیفہ پروگرام کے تحت آج وزیر اعلٰی کے ترجمان امتیاز علی تاج نے اپنے گاؤں اوشکھنداس کے طلباء و طالبات میں چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر اُنکا کہنا تھا کہ تقریبا 190 طلباء و طالبات میں 20 لاکھ سے زائد ٹرانسپورٹیشن وظیفے کی رقم شفافیت کے ساتھ تقسیم کی گئی۔ سکول ٹرانسپورٹیشن وظیفہ حاصل کرنے والے ان بچوں میں 100 طالبات اور 90 طلباء شامل تھے۔ یہ وظیفہ سرکاری سکولوں کے 6th سے 10th کلاس کے ان بچوں کو دیا  جا رہا ہے  جن کا سکول ان کے گھر سے کم از کم دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ علی تاج کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خالد خورشید کے اس اقدام کے تحت سکول کی دوری  کے سبب حصول تعلیم سے محرومی کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے۔ پورے گلگت بلتستان میں رواں مالی سال کے لئے 20 ہزار طلباء و طالبات میں سکول ٹرانسپورٹیشن وظیفے کی مد میں 23 کروڑ روپے کی رقم  تقسیم کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش