0
Thursday 30 Jun 2022 22:58

فلسطینی بچوں سے صیہونی فوجیوں کا ظالمانہ رویہ

فلسطینی بچوں سے صیہونی فوجیوں کا ظالمانہ رویہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں عینی شاہدین نے دو بچوں کے رونے کی ایک ویڈیو جاری کی، جو صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے والدین کو حراست میں لینے کے بعد بے یار و مددگار ہوگئے۔ صیہونی پولیس نے گذشتہ رات (بدھ) جنوبی قدس کے علاقے "صور باھر" میں ایک فلسطینی جوڑے کو گرفتار کیا، جو اپنے دو بچوں کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے گھر جا رہے تھے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے گاڑی کو روک کر انہیں گاڑی سے باہر نکلنے پر مجبور کیا۔ اس ازدواجی جوڑے کے دو بچے، جن میں سے ایک شیرخوار تھا، کو ان کے والدین کی حراست کے دوران کار میں چھوڑ دیا گیا، یہانتک کہ صیہونی فوج نے بچوں کے مسلسل رونے کو بھی نظر انداز کر دیا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے زیر نظر بچوں کے حقوق کے لئے قائم ادارے (یونیسیف) نے جنوری 2022ء سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 13 فلسطینی بچوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
 
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ''ادیل خضر'' نے کہا کہ بیت لحم میں ایک 14 سالہ فلسطینی بچہ مارا گیا ہے۔ اس ہفتے مارا جانے والا یہ تیسرا فلسطینی بچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں تیرہ فلسطینی بچے مارے جا چکے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔ خضر نے بچوں کے حساس اعضاء اور سب کی طرف سے ان کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تنازعات میں بچوں کو نشانہ بنانے کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بچوں کو کبھی بھی نقصان یا ان سے زیادتی نہیں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1002032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش