0
Thursday 30 Jun 2022 23:06

حکومت نے پیٹرل بم گرا دیا، قیمتوں میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ

حکومت نے پیٹرل بم گرا دیا، قیمتوں میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14روپے 85 پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزابنہ کی جانب سے جاری کردہ یفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1002034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش