0
Thursday 30 Jun 2022 23:10

مقامی آمدن پیدا کرنے کیلئے سروسز ٹیکس کی طرف آنا ہوگا، امجد حسین ایڈووکیٹ

مقامی آمدن پیدا کرنے کیلئے سروسز ٹیکس کی طرف آنا ہوگا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جی بی میں مقامی آمدن پیدا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، مقامی آمدن کو پیدا کرنے کیلئے سروسز ٹیکسز کی طرف آنا ہوگا، سروسز ٹیکسز کے ذریعے مقامی آمدن پیدا کرنے کیلئے حکومت کام کرے، اپوزیشن بھرپور ساتھ دے گی، کیوں کہ جی بی گرانٹ ان ایڈ پر چلنے والا صوبہ ہے، وفاق سے ملنے والی گرانٹ کیساتھ ساتھ مقامی آمد پیدا کرنے کیلئے مواقع فراہم کیا تو خسارے کا بجٹ دینے کی نوبت نہیں ہوگی، حکومت نے فنانس بل نہیں بلکہ الفاظ کا ہیر پھیر اور روایتی بجٹ دیا ہے، اس طرح کے بجٹ سے گلگت بلتستان کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ جائیں گے۔

جی بی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے پر حکومت کو سنجیدگی کیساتھ اصلاحات لانے کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر جی بی میں سیاحت کے شعبے میں آمدن پیدا کرنے کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات ہوئے تو ہمارا معاشی نظام بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت میں پولیس فورس کے نام پر ٹوریسٹ پولیس بھرتی کرنے کے بجائے جی بی میں سیاحوں کی آسائش کیلئے سائن بورڈ، انفارمیشن سنٹرز، پبلک واش رومز اور تاریخی مقامات کی تشہیر کرے تاکہ یہاں پر سیاحت کو فروغ مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 1002035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش