0
Thursday 30 Jun 2022 23:21

جی بی اسمبلی نے بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دیدی

جی بی اسمبلی نے بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ جمعرات کے روز حکومتی اراکین کے ساتھ اپوزیشن اراکین نے بھی بجٹ کی حمایت میں ووٹ دیا جس پر سپیکر نے بجٹ کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن اراکین نے کوئی شور شرابا بھی نہیں کیا تھا۔ میڈیا کے سوال پر اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بجٹ کے معاملے پر حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی انڈرسٹینڈنگ ہوئی تھی۔ جمعرات کے روز بجٹ پر بھث کے اختتامی سیشن کے دوران اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت میں ووٹ دیا۔
خبر کا کوڈ : 1002037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش