اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں 282 اساتذہ کی خالی اسامیوں پر ویٹنگ لسٹ امیدواروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ جی بی حکومت اساتذہ کی خالی آسامیوں کو ہنگامی بنیادوں پر پر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ۔حالیہ بھرتی کے عمل کے دوران نئی آسامیوں کی دستیابی کے پیش نظر امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا، جنہوں نے ٹیسٹ کوالیفائی کیا تھا اور تمام اضلاع میں تقرری کے اہل تھے، صوبائی حکومت نے اب تمام اضلاع میں دستیاب 282 خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق ان ویٹنگ لسٹ امیدواروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی شدید کمی کے مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔