QR CodeQR Code

مجلس علمائے اہلبیتؑ کے وفد کی چئیرمین ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات

30 Jun 2022 23:56

علامہ راجہ ناصر عباس نے علاقے میں امن و امان کے قیام کو سب کی اولین ذمہ داری قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت پاکستان خصوصاً ضلع کرم کے امن امان کی ضامن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے نائب صدر مولانا احمد علی روحانی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاراچنار کی علاقائی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے علاقے میں امن و امان کے قیام کو سب کی اولین ذمہ داری قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت پاکستان خصوصاً ضلع کرم کے امن امان کی ضامن ہے، ضلع کرم میں حالیہ رونما ہونے والے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی اور اندرونی قوتوں کو کرم کے اتفاق و اتحاد اور تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ لہذا آپ اپنی صفوں میں اتحاد و اعتماد کی فضا کسی بھی صورت پر خراب نہ ہونے دیں۔


خبر کا کوڈ: 1002048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002048/مجلس-علمائے-اہلبیت-کے-وفد-کی-چئیرمین-ایم-ڈبلیو-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org