1
0
Friday 1 Jul 2022 01:11

پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئیں ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟ اتنا اضافہ سن کر بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے؟ وزیراعظم شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں، کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا۔ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں چوتھی مرتبہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہوگیا۔ نالائق وزیراعظم بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچادی ہے، یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Noor Syed
Pakistan
ایسا لگ رہا ہے جیسے شریف خاندان اپنی بے عزتی کا بدلہ پاکستان اور پاکستان کے عوام سے لے رہا ہے۔
ہماری پیشکش