QR CodeQR Code

ہم ایرانی جوہری معاہدے سے زیادہ مضبوط اور مزید طولانی معاہدہ چاہتے ہیں، اینڈریو موریسن

1 Jul 2022 01:34

اپنے ایک بیان میں برطانیہ کے قدامت پسند رکن پارلیمنٹ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کو چاہیئے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی نسبت مضبوط تر اور طولانی تر معاہدے کیلئے کوشش کرے


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اینڈریو موریسن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے بجائے ایران کے ساتھ ایک زیادہ مضبوط اور زیادہ طولانی معاہدہ انجام دینے کی کوشش کرے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے قدامت پسند رکن اور سابق مشیر وزیر خارجہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششیں دم توڑ چکی ہیں اور یہ معاہدہ اس وقت کوما میں ہے۔ اینڈریو مویسن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں، ہمیں ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کا یکسر خاتمہ کر دینا اور اس کی بحالی کی خاطر خود کو ذلیل و خوار نہیں کرنا چاہیئے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ چیز کہ جس کی ہمیں ضرورت ہے؛ ایک بہتر اور مزید طولانی معاہدہ ہے۔ اینڈریو موریسن نے کہا کہ درحقیقت گزرنے والے ہر دن کے ساتھ ساتھ نہ صرف ایرانی جوہری معاہدے کی دلچسپی میں کمی واقع ہو رہی ہے بلکہ ایران کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ہو رہا ہے جس کے باعث معاہدے کا اصلی مفاد بے معنی ہوتا جا رہا ہے اور زوال پذیر نقاط قریب سے قریب تر آ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1002074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002074/ہم-ایرانی-جوہری-معاہدے-سے-زیادہ-مضبوط-اور-مزید-طولانی-معاہدہ-چاہتے-ہیں-اینڈریو-موریسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org