QR CodeQR Code

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نون لیگیوں پر برس پڑیں

1 Jul 2022 00:34

ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ان لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، اس ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں پر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ان لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، اس ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔ یہ تیسری بار ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟ یہ احتجاج میری والدہ کو تنگ کرنے کیلئے ہے اور پولیس کے وقت کا مکمل ضیاع ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002091/عمران-خان-کی-سابقہ-اہلیہ-جمائما-نون-لیگیوں-پر-برس-پڑیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org