QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

1 Jul 2022 10:03

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں اسٹاف اور اراکین کے مہمانوں پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، جس کے مطابق اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کی اگلی نشست وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں اسٹاف اور اراکین کے مہمانوں پر پابندی ہوگی۔ گیلریز میں بھی کوئی مہمان نہیں آسکے گا، تاہم صحافیوں کو میڈیا گیلری سے کوریج کی اجازت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1002109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002109/وزیراعلی-پنجاب-کے-انتخاب-کیلئے-اسمبلی-کا-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org