اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی پاکستانی 257 روپے ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔