QR CodeQR Code

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائیگی، بلاول

1 Jul 2022 10:21

پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی زوم کے ذریعے  شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی زوم کے ذریعے  شرکت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومن شیلا جیکسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہوں گی کہ پاکستان کو اقتصادی سہولتیں دی جائیں۔ پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ٹیکساس کے گورنر سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گریگ ایبٹ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔


خبر کا کوڈ: 1002115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002115/پاکستان-میں-غیرملکی-سرمایہ-کاروں-کو-ہر-ممکن-سہولت-دی-جائیگی-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org