0
Friday 1 Jul 2022 10:25

عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، مفتاح

عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، مفتاح
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان سے متعلق بیان جاری  کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے۔ نہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔ دوسری جانب پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش